QR CodeQR Code

وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیراعلی خیبر پختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ، سانحہ کرم پر گفتگو

22 Nov 2024 00:32

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کے پی میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سانحہ کرم پر بات چیت کی، اس موقع پر خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کے پی میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 1173984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173984/وزیر-داخلہ-محسن-نقوی-کا-وزیراعلی-خیبر-پختونخوا-سے-ٹیلی-فونک-رابطہ-سانحہ-کرم-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com