حکومت سانحہ کرم کے دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرے، سید علی رضوی
21 Nov 2024 23:13
صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے مزید کہا کہ امن و امان کی بحالی، علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں اور متاثرہ خاندانوں کو تحفظ فراہم کریں۔
اسلام ٹائمز۔ صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاراچنار کے المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کریں اور انہیں قانون کے دائرے میں لائیں۔ انہوں نے کہا ایسے ظالمانہ واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ انصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انصاف کو یقینی بناتے ہوئے ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
خبر کا کوڈ: 1173975