انٹر نیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کا احترام اور اس پر عمل ہونا چاہیئے، جوزف بوریل
21 Nov 2024 18:48
تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق آئی سی سی کے مبینہ بیہودہ اور غلط اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہا ہے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ کی گرفتاری وارنٹ کا فیصلہ سیاسی نہیں۔ جوزف بوریل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کا احترام اور اس پر عمل ہونا چاہیئے۔ دریں اثناء تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق آئی سی سی کے مبینہ بیہودہ اور غلط اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے شہریوں کے دفاع میں کوئی دباؤ نہیں لے گا۔
خبر کا کوڈ: 1173959