سانحہ ضلع کرم، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا کل ملک گیر احتجاج کا اعلان
21 Nov 2024 19:27
آئی ایس او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بزدلی کیساتھ نشانہ بنایا گیا۔ ریاستی اداروں کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کیخلاف آئی ایس او پاکستان کا کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کرے گی، نماز جمعہ کے بعد بڑے شہروں کے پریس کلبوں جبکہ مساجد و امام بارگاہوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے شہر پاراچنار کے مومنین کی کثیر تعداد میں شہادتوں پر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے کل بروز جمعہ بائیس نومبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی ایس او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بزدلی کیساتھ نشانہ بنایا گیا۔ ریاستی اداروں کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کیخلاف آئی ایس او پاکستان کا کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کرے گی، نماز جمعہ کے بعد بڑے شہروں کے پریس کلبوں جبکہ مساجد و امام بارگاہوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ مظاہرین ریاستی اداروں کی نااہلی کی مذمت کریں گے اور دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1173944