سی سی آئی کا اجلاس بلایا جائے، مراد علی شاہ کا وفاق سے مطالبہ
21 Nov 2024 19:11
وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت اب تک 3 اجلاس ہونے چاہیے تھے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے اجلاس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس بلا کر آئینی ذمے داری پوری کی جائے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل (3) 154 کے تحت ہر 90 دن کے اندر اجلاس بلانا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کو بنے 9 ماہ مکمل ہونے والے ہیں مگر اب تک سی سی آئی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔ وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت اب تک 3 اجلاس ہونے چاہیے تھے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے اجلاس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس بلا کر آئینی ذمے داری پوری کی جائے۔
خبر کا کوڈ: 1173943