اسرائیلی میڈیا کا حزب اللہ کے ہاتھوں گولانی بریگیڈ کی تباہی کا اعتراف
21 Nov 2024 18:31
اسرائیل کے معروف اخبار معاریو نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ نے اس جنگ کے دوران جو قیمت ادا کی ہے، وہ اسرائیلی فوج میں کسی بھی پیادہ بریگیڈ سے زیادہ ہے۔ اس بریگیڈ کو اپنے قیام کے بعد اب تک کا سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے ہاتھوں صیہونی فوج کی گولانی بریگیڈ کی تباہی کا اعتراف کر لیا ہے۔ اسرائیل کے معروف اخبار معاریو نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ نے اس جنگ کے دوران جو قیمت ادا کی ہے، وہ اسرائیلی فوج میں کسی بھی پیادہ بریگیڈ سے زیادہ ہے۔ اس بریگیڈ کو اپنے قیام کے بعد اب تک کا سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق گولانی بریگیڈ کے 110 اہلکار غزہ و لبنان میں مارے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1173935