QR CodeQR Code

تحریک انصاف کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

21 Nov 2024 18:21

وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات دھمکیوں سے نہیں ہوتے، میں مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن ایسی کوئی صورت نہیں ہے کہ دھمکیاں دیں اور کہیں کہ بات چیت کرنی ہے، کسی کو اجازت کے بغیر کوئی جلسہ جلوس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات دھمکیوں سے نہیں ہوتے، میں مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن ایسی کوئی صورت نہیں ہے کہ دھمکیاں دیں اور کہیں کہ بات چیت کرنی ہے، کسی کو اجازت کے بغیر کوئی جلسہ جلوس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو بیلاروس کا 65 رکنی وفد آ رہا ہے، جس میں 10 وزراء ہیں، 25 کو بیلاروس کے صدر آ رہے ہیں جن کا 3 دن کا دورہ ہے، ہم وہی کنٹینر لگا رہے ہوں گے، موبائل فون سروس بند کر رہے ہوں گے، ان کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہوگی، اس کے بعد ہمیں اپنے شہر اور شہریوں کی حفاظت کرنی ہے، اس لیے ہم کسی کو اجازت کے بغیر کسی جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کو کوئی نہیں روکتا، آپ جہاں ہیں وہاں رہ کر احتجاج کریں، عدالت میں بھی یہی کہا ہے کہ ہم نے کسی کو احتجاج سے نہیں روکا لیکن اسلام آباد آ کر احتجاج کرنا اور وہ بھی ان دنوں میں احتجاج کرنا جب کوئی اہم ایونٹ ہو رہا ہے، عوام فیصلہ کرے کہ یہ اہم دنوں میں احتجاج کیوں کرتے ہیں، انتظامیہ اپنے انتظامات پورے کرے گی، باقی دیکھتے ہیں۔ بانی تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔


خبر کا کوڈ: 1173933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173933/تحریک-انصاف-کیساتھ-کوئی-مذاکرات-نہیں-ہو-رہے-وفاقی-وزیر-داخلہ-محسن-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com