QR CodeQR Code

وفاق کا پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری مشینری کے استعمال کیخلاف کے پی حکومت کو خط

21 Nov 2024 17:32

وزارت داخلہ پاکستان نے چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسلام آباد میں ہونے والے 24 نومبر کے احتجاج میں کوئی بھی سرکاری مشینری، اہلکار یا پیسہ استعمال نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری مشینری کے استعمال کیخلاف کے پی حکومت کو خط لکھ دیا۔ وزارت داخلہ پاکستان نے چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسلام آباد میں ہونے والے 24 نومبر کے احتجاج میں کوئی بھی سرکاری مشینری، اہلکار یا پیسہ استعمال نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ احتجاج کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہوگئی۔ راستوں کی بندش کے لیے راولپنڈی میں کنٹینرز لگنا شروع ہوگئے۔ پی ٹی آئی کارکنان کو روکنے کیلئے فوارہ چوک اور لیاقت روڈ پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔ لیاقت روڈ پر چرچ کے قریب سڑک کی سائیڈ پر ایک اور فوارہ چوک پارکنگ پلازہ کے سائیڈ پر دو کنٹینرز رکھے گیے ہیں۔ 

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ مزید کنٹینرز کو شہر کی مرکزی شاہراؤں اور راستوں پر پہنچایا جارہا ہے۔ ابھی کنٹینرز کو شاہراؤں کے سائیڈز پر رکھا جائے گا۔ راولپنڈی پولیس نے راولپنڈی کے 47 مقامات پر سیلنگ کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے جبکہ شہر کینٹ اور گرد نواح میں 34 مقامات پر پولیس پکٹس بھی قائم کی جائیں گے۔ مجموعی طور پر ساڑے چار ہزار سے زائد نفری 24 نومبر کو امن وامان قائم رکھنے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے گی۔


خبر کا کوڈ: 1173920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173920/وفاق-کا-پی-ٹی-ا-ئی-احتجاج-میں-سرکاری-مشینری-کے-استعمال-کیخلاف-حکومت-کو-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com