کرم کا واقعہ پاکستانیوں پر حملہ ہے، حافظ طاہر اشرفی
21 Nov 2024 17:32
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں دہشت گردوں کی طرف سے بیگناہ مرد و خواتین پر حملہ کی شدید مذمت کرتی ہے، پاکستان دشمن قوتیں ملک کے امن و سلامتی کیخلاف سر گرم عمل ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کا نشانہ بیگناہ پاکستانی اور سلامتی کے اداروں کے اہلکار ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کرم واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مجرمین کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ضلع کرم میں دہشت گردوں کی طرف سے بیگناہ مرد و خواتین پر حملہ کی شدید مذمت کرتی ہے، پاکستان دشمن قوتیں ملک کے امن و سلامتی کیخلاف سر گرم عمل ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کا نشانہ بیگناہ پاکستانی اور سلامتی کے اداروں کے اہلکار ہیں، پوری قوم دہشتگردی کی ہر قسم کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ کرم کا واقعہ پاکستانیوں پر حملہ ہے، حملہ آور مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہو سکتے، شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1173919