QR CodeQR Code

پشاور میں ایف بی آر افسر کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

21 Nov 2024 17:26

کسٹم ہاؤس پشاور کے سامنے فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسر نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔ کسٹم ہاؤس پشاور کے سامنے فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا۔ ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کے مطابق ملزم عرفان اللہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو میں بطور ایڈیشنل کمشنر تعینات ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ لین دین کا تنازعہ لگتا ہے۔

مقتول کی شناخت سامنے نہیں آسکی ہے اور پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصروف سڑک پر سفید رنگ کی گاڑی کے پاس لاش پڑی ہے جس کے پاس کچھ بچے اور ایک خاتون رو رہے ہیں جب کہ ملزم دیدہ دلیری کے ساتھ دن دیہاڑے ہاتھ میں اسلحہ تھامے لاش کے پاس ہی چکر لگارہا ہے اور آتی جاتی گاڑیوں کو نہ رکنے کا اشارہ بھی کررہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1173917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173917/پشاور-میں-ایف-بی-ا-ر-افسر-کی-فائرنگ-سے-شہری-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com