QR CodeQR Code

انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے پاکستان بہت پیچھے ہے، چیئرمین پی ٹی اے

21 Nov 2024 16:36

وفاقی دارالحکومت میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، آئین کا آرٹیکل 19 جہاں اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے وہیں اس کی ثقافتی حدود بھی ہیں، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے بچوں کو آگاہی دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ خطے میں انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے پاکستان کا نمبر بہت پیچھے ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، آئین کا آرٹیکل 19 جہاں اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے وہیں اس کی ثقافتی حدود بھی ہیں، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے بچوں کو آگاہی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19 میں سماجی و ثقافتی حدود کا تعین کیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال ضرور کریں لیکن اس کی حدود کا خیال بھی رکھیں، غیر اخلاقی اور ریاست مخالف مواد سے متعلق شکایات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھیجتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1173901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173901/انٹرنیٹ-بندش-کے-حوالے-سے-پاکستان-بہت-پیچھے-ہے-چیئرمین-پی-ٹی-اے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com