24 نومبر کا احتجاج، پی ٹی آئی نے 9 ہزار کارکنان پر مشتمل خصوصی سکواڈ تیار کر لیا
21 Nov 2024 14:39
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر مینا خان، معاون خصوصی سہیل آفریدی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ خصوصی اسکواڈ مرکزی قافلے کے آگے ہو گا، اسکواڈ کو شیلنگ سے بچاؤ کا سامان دے دیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے 9 ہزار کارکنان ہر مشتمل خصوصی اسکواڈ تیار کر لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسکواڈ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے 9 ہزار کارکنان شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر مینا خان، معاون خصوصی سہیل آفریدی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ خصوصی اسکواڈ مرکزی قافلے کے آگے ہو گا، اسکواڈ کو شیلنگ سے بچاؤ کا سامان دے دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1173886