QR CodeQR Code

اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنیکا فیصلہ

21 Nov 2024 11:08

پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس مرتبہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے 23 نومبر سے وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی، فائر وال ایکٹو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو جبکہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز، آڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہوسکیں گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صورتحال دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ، موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس مرتبہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1173879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173879/اسلام-آباد-کے-پی-اور-پنجاب-میں-انٹرنیٹ-موبائل-سروس-جزوی-معطل-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com