غزہ کی پٹی میں فی الفور جنگ بند کی جائے، چینی صدر
21 Nov 2024 12:59
اپنے برازیلین ہم منصب کیساتھ گفتگو میں چینی صدر نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور لڑائی کے فی الفور خاتمے کا مطالبہ کیا ہے
اسلام ٹائمز۔ چینی صدر شی جن پنگ نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق G20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے برازیلی دارالحکومت میں موجود چینی صدر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا قیام انتہائی ضروری ہے۔
امریکی چینل اسکائی نیوز کے مطابق چینی صدر نے جنگ غزہ کی توسیع کے بارے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے برازیلین ہم منصب لوئس دا سلوا کے ساتھ گفتگو چینی صدر شی جن پنگ نے فلسطین میں دو ریاستی حل کے نفاذ اور مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ و پائیدار حل کے لئے مسلسل کوششوں پر بھی زور دیا۔
خبر کا کوڈ: 1173877