اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کا گلتری کمیونٹی سکول کا دورہ، طلباء کے مسائل سنے
21 Nov 2024 12:14
کاظم میثم نے کہا کہ یہاں کے تعلیمی مسائل کے حل کے لیے شق تھنگ اور گونڈ کے لیے رکھے گئے پرائمری سکول فورم سے منظور ہوا ہے اور جلد ٹینڈر کے بعد کام ہو گا۔
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی محمد کاظم میثم نے کمیونٹی سکول گلتری گونڈ شق تھنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا و طالبات کے مسائل سنے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے تعلیمی مسائل کے حل کے لیے شق تھنگ اور گونڈ کے لیے رکھے گئے پرائمری سکول فورم سے منظور ہوا ہے اور جلد ٹینڈر کے بعد کام ہو گا۔ انہوں نے اساتذہ اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا کہ نامساعد حالات کے باوجود معیاری تعلیم دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پرائمری سکول کی منظوری پر جوانوں نے اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ: 1173860