QR CodeQR Code

عالمی امن کیلئے کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا حل ناگزیر ہے، ایاز صادق

21 Nov 2024 11:48

ذرائع کے مطابق ایاز صادق نے برطانیہ کے ایک پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام اور امن کے لیے ان مسائل کو حل کرنا بہت ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کے بغیر پائیدار عالمی امن کا قیام ممکن نہیں۔ ذرائع کے مطابق ایاز صادق نے برطانیہ کے ایک پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام اور امن کے لیے ان مسائل کو حل کرنا بہت ضروری ہے۔ سردار ایاز صادق نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا اور کہا کہ پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔اسپیکر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اس نے ہمیشہ علاقائی امن کے لیے کوششیں کی ہیں۔ اسپیکر سے ملاقات کرنے والے برطانیہ کے پارلیمانی وفد میں برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی کے دفتر میں وزیر و پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ ہمیش فالکنر، پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ کالم میتھیوز، پولیٹیکل کونسلر زوئی ویئر، ڈپٹی پولیٹیکل کونسلر مارک بیلی اور ہائی کمشنر کے پرنسپل پولیٹیکل ایڈوائزر ثاقب ریاض شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 1173855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173855/عالمی-امن-کیلئے-کشمیر-اور-فلسطین-کے-تنازعات-کا-حل-ناگزیر-ہے-ایاز-صادق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com