QR CodeQR Code

اقوام متحدہ میں اپنے خلاف قرارداد کی منظوری پر ایران کیجانب سے شدید مذمت

21 Nov 2024 10:46

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں انسانی حقوق کے حوالے سے منظور ہونیوالی ایران مخالف قرارداد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے معاندانہ سیاسی و ناقابل قبول اقدام قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری کو ایک معاندانہ سیاسی و غیر قابل قبول اقدام قرار دیا ہے۔ اسمعیل بقائی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں، انسانی حقوق کے بے بنیاد دعووں کے تحت ایران مخالف قرارداد کی منظوری کو ریاکارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے، اس اقدام کو اپنے ناجائز سیاسی مفادات کے حصول کے لئے انسانی حقوق کمیشن کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے کی واضح مثال قرار دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مذکورہ قرارداد کے؛ فلسطینی عوام کی نسل کشی میں شریک کینیڈا، امریکہ، جرمنی و برطانیہ سمیت انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرنے والے متعدد مجرم ممالک کی جانب سے پیش کئے جانے کے عمل کو؛ مذکورہ قرارداد سے ان کے مذموم مقاصد اور انسانی حقوق کے اعلیٰ مفاہیم کو آزاد اقوام کے خلاف سیاسی دباؤ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کئے جانے کا واضح ثبوت قرار دیا۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، انسانی حقوق کی حفاظت و توسیع میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 1173847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173847/اقوام-متحدہ-میں-اپنے-خلاف-قرارداد-کی-منظوری-پر-ایران-کیجانب-سے-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com