سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق مقدمات بارے آئینی بینچ کمیٹی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
21 Nov 2024 01:43
آئینی بینچ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک سویلنز کے فوجی ٹرائل سے متعلق مقدمے کا فیصلہ دینے والے بینچ میں شامل تھیں، جسٹس عائشہ ملک سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس کی اپیلوں کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کا حصہ نہیں رہ سکتیں۔
اسلام ٹائمز۔ سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق مقدمات کے حوالے سے آئینی بینچ کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ آئینی بینچ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک سویلنز کے فوجی ٹرائل سے متعلق مقدمے کا فیصلہ دینے والے بینچ میں شامل تھیں، جسٹس عائشہ ملک سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس کی اپیلوں کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کا حصہ نہیں رہ سکتیں۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ چونکہ سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس کا فیصلہ 7 رکنی بینچ کی جانب سے دیا گیا تھا، سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس میں اپیلوں کی شنوائی کیلئے بینچ کی تشکیل کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھجوایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1173796