حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر
20 Nov 2024 01:02
اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ کی گئی بات کو آپ تسلیم کریں گے۔؟ انہوں نے کہا حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، کئی باتوں پر ہم متفق ہوسکتے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ کی گئی بات کو آپ تسلیم کریں گے۔؟ انہوں نے کہا حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ کسی سے بھی رابطہ ہو تو ہم اسے کمیٹی میں بحث کرتے ہیں یا بانی پی ٹی آئی سے مشورہ کرتے ہیں، عمران خان نے این آر او اگر لینا ہوتا تو اتنا عرصہ جیل میں نہ ہوتے۔ واضح رہے گذشتہ روز بھی چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر عندیہ دے چکے ہیں کہ سیاست میں کوئی بیک فائروالی بات نہیں ہوتی، ہماری تحریک جاری رہے گی، اگر مطالبات کل تسلیم ہو جاتے ہیں تو ہم احتجاج نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 1173602