QR CodeQR Code

سابق حکومتوں نے شوقیہ تختیاں لگا کر عوام کو بیوقوف بنایا، ایمان شاہ

19 Nov 2024 12:34

گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ حقیقی معنوں میں جو افتتاح چار روز قبل وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر نے کیا اسے افتتاح کہا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان امان شاہ نے کہا ہے کہ ہنزہ ناصر آباد تا خان آباد روڈ کا افتتاح اس سے پہلے کی حکومتوں نے بھی کیا تھا وہ ایک شوقیہ اور فرمائشی قسم کی افتتاحی رسم تھی، حقیقی معنوں میں جو افتتاح چار روز قبل وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر نے کیا اسے افتتاح کہا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یہاں کی حکومتوں نے صرف اپنی تشہیر کے لئے شوقیہ افتتاحی تختیاں لگا کر عوام کو بیوقوف بنایا لیکن پریکٹیکلی کوئی کام نہیں کیا۔

 
انہوں نے کہا کہ چار روز قبل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنا دو روزہ دورے کے دوران ناصر آباد تا خان آباد روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور آپ دیکھتے ہیں کہ صحیح معنوں میں افتتاح اسے کہا جاتا ہے کہ روڑ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ہنزہ میں جتنے بھی ادھورے پروجیکٹ تھے ان سب پر کام کا آغاز ہوا ہے، بعض پروجیکٹ کے ٹھیکہ داروں نے ٹینڈر کے بعد تعمیراتی کام سے دور بھاگنے کی کوشش کی تھی ان کو بھی لا کر منصوبوں پر کام کا آغاز کرایا گیا ہے۔
 
 انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے نہ صرف منصوبے ہنزہ کو دیئے ہیں بلکہ جو منصوبے ہنزہ کو دیئے گئے ان کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ناصر آباد تا خان آباد روڈ منصوبہ سمیت ہنزہ کے تمام منصوبوں پر کوالٹی اور اس کی بروقت تکمیل کے حوالے سے کوئی لحاظ کا رویہ اختیار نہیں کیا جائے گا اور باقاعدہ ہنزہ کے تمام منصوبوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا تاکہ منصوبے اچھی کوالٹی اور وقت مقررہ میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ 


خبر کا کوڈ: 1173452

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173452/سابق-حکومتوں-نے-شوقیہ-تختیاں-لگا-کر-عوام-کو-بیوقوف-بنایا-ایمان-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com