QR CodeQR Code

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

19 Nov 2024 00:55

اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شرکت کرینگے۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں دیگر انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان بھی شرکت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا پیر کو موخر ہونے والا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتِ حال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1173390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173390/نیشنل-ایکشن-پلان-کی-اپیکس-کمیٹی-کا-اجلاس-ا-ج-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com