QR CodeQR Code

کوئٹہ، سردی میں اضافے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی

18 Nov 2024 23:00

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس پریشر میں نمایا کمی نظر آنے لگی ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ضرورت کے مطابق گیس فراہم کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ شروع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس پریشر میں نمایا کمی نظر آنے لگی ہے۔ جسکی وجہ سے شہری گھروں میں روزمرہ کی ضرورت کے لئے ایل پی جی گیس کا سہارا لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ عوام الناس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام الناس کے درد کا ادراک کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کو پابند کرے کہ شہری کو ضرورت کے مطابق گیس فراہم کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1173371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173371/کوئٹہ-سردی-میں-اضافے-کیساتھ-ہی-گیس-پریشر-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com