QR CodeQR Code

کھلے سمندر میں رواں سال کی بڑی کارروائی، 27 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

18 Nov 2024 22:10

شمالی بحیرہ عرب میں 2 مشکوک اسپیڈ بوٹس منشیات کی بڑی کھیپ کی نقل و حرکت میں ملوث پائی گئیں، دوران سرچنگ ان اسپیڈ بوٹس تلاشی کیلئے روکا گیا، جس کے دوران ڈرگ سے لدی کشتی پر سوار اسمگلرز کی محدود تعداد نے سمندر میں چھلانگیں لگا دیں اور کارروائی سے بچنے کیلئے دوسری اسپیڈبوٹ کے ذریعے راہ فرار اختیار کی۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران 28 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کی 962 کلوگرام چرس اور کرسٹل قبضے میں لے لیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ کارروائی انسداد منشیات آپریشن کے دوران کھلے سمندر میں رواں سال کی بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران 871 کلوگرام چرس اور 91 کلوگرام کرسٹل تحویل میں لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں 2 مشکوک اسپیڈ بوٹس منشیات کی بڑی کھیپ کی نقل و حرکت میں ملوث پائی گئیں، دوران سرچنگ ان اسپیڈ بوٹس تلاشی کیلئے روکا گیا، جس کے دوران ڈرگ سے لدی کشتی پر سوار اسمگلرز کی محدود تعداد نے سمندر میں چھلانگیں لگا دیں اور کارروائی سے بچنے کیلئے دوسری اسپیڈبوٹ کے ذریعے راہ فرار اختیار کی۔

ترجمان کے مطابق منشیات کے اسمگلرز عموماً سمندر میں اس وقت کا انتخاب کرتے ہیں، جب بیک وقت زیادہ کشتیاں سمندر میں موجود ہوں، تاکہ پکڑے جانے سے بچنے کیلئے یہ ایک راستہ ہو، کئی مرتبہ یہ ڈرگ اسمگلرز منشیات کو سمندر برد کرنے کے علاوہ ثبوت مٹانے کیلئے پوری لانچ کو آگ لگا دیتے ہیں۔ اسپیڈ بوٹس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا اصل ہدف سمندر میں موجود مدرشپ ہوتی ہے، جس پر یہ تیز رفتار فائبر سے بنی چھوٹی اسپیڈ بوٹس منشیات پہنچانے کا کام کرتی ہیں، جس کے بعد اس کی بین الاقوامی سطح پر اسگلنگ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، تاہم مذکورہ اسپیڈ بوٹس کو اس مدربوٹ تک رسائی سے قبل ہی روک لیا گیا تھا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس، پاکستان نیوی اور پی ایم ایس ایس اے کے ساتھ سمندر میں مربوط انسداد منشیات آپریشن کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 1173357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173357/کھلے-سمندر-میں-رواں-سال-کی-بڑی-کارروائی-27-ارب-روپے-سے-زائد-مالیت-منشیات-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com