پیپلز پارٹی کے کارکن بلوچستان میں پارٹی سے مایوس ہوئے ہیں، یوسف خلجی
18 Nov 2024 20:54
اپنے بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوئی تو کارکنوں میں امید پیدا ہوئی کہ انکے جائز کام نکل جائینگے۔ تاہم پارٹی کارکن اب مایوس ہو رے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود پارٹی کے کارکن مایوس ہو رہے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس کا نوٹس لیکر کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ اپنے بیان میں یوسف خلجی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کارکنوں کی بدولت بلوچستان میں پیپلز پارٹی ایک بڑی پارلیمانی جماعت بن کر سامنے آئی اور صوبے میں مخلوط صوبائی حکومت قائم ہوئی۔ جس سے کارکنوں میں امید پیدا ہوئی کہ پارٹی کے جیالے ورکروں کے جائز کام ہوں گے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے حکومت کو قائم ہوئے 8 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود جیالے جائز کاموں کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود کام نہ ہونے سے کارکنوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1173338