وی پی این کیخلاف فتویٰ، علامہ راغب نعیمی نے وضاحت جاری کر دی
18 Nov 2024 20:11
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیر مہذب مواد اور غلط پروپیگنڈہ کیا جائے تو غیر شرعی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر اگر متعلقہ ایکٹ کیخلاف استعمال ہوگا تو اس پر پرچہ بھی ہوگا اور سزا بھی ہوگی۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ اور جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے غیر شرعی ہونے کی وضاحت کر دی۔ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ وی پی این کا استعمال اکثر غیر اخلاقی امور میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وی پی این کو رجسٹر کر دیتے ہیں اور مثبت تنقید کرتے ہیں تو کوئی قباحت نہیں۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیر مہذب مواد اور غلط پروپیگنڈہ کیا جائے تو غیر شرعی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر اگر متعلقہ ایکٹ کیخلاف استعمال ہوگا تو اس پر پرچہ بھی ہوگا اور سزا بھی ہوگی۔
خبر کا کوڈ: 1173333