QR CodeQR Code

جنوبی لبنان، حزب اللہ کیجانب سے صہیونی فوج کے اجتماعات پر متعدد حملے

18 Nov 2024 12:44

لبنانی مزاحمتی تحریک نے جنوبی لبنان کے شہر الخیام کے نواحی علاقوں میں غاصب اسرائیلی فوج کے اجتماع پر اپنے متعدد میزائل و ڈرون حملوں کا اعلان کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی لبنان کے شہر الخیام کے مشرق میں قابض اسرائیلی فورسز کے اجتماع کو متعدد بار نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے یہ اعلان بھی کیا کہ اتوار کی شام 22:05 بجے لبنانی مجاہدین نے الخیام شہر کے جنوب میں غاصب اسرائیلی افواج کے اجتماع کو 8وی بار کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، الخیام شہر کے مشرقی و مغربی مضافات میں لبنانی مجاہدین اور جارح صہیونی افواج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جبکہ قبل ازیں لبنانی مزاحمت نے طائر نامی مثلث میں جارح صہیونی فوج کے 1 پیشرفتہ ٹینک مرکاوا کو تباہ کرنے اور اس کے تمام عملے کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1173267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173267/جنوبی-لبنان-حزب-اللہ-کیجانب-سے-صہیونی-فوج-کے-اجتماعات-پر-متعدد-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com