QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے

18 Nov 2024 12:14

ورکرز اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جب کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہائی بغیر واپس نہیں آنا تو کارکنوں نے نعرے لگانا شروع کردیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے۔ ورکرز اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جب کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہائی بغیر واپس نہیں آنا تو کارکنوں نے نعرے لگانا شروع کردیے۔ پی ٹی آئی کارکنان کافی دیر تک ’’سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد اور انقلاب آئے گا‘‘ کے نعرے لگاتے رہے،  کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی حصہ لیا۔ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ملکر عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگوائے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کیلئے ملک بھر سے کارکنان کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے کا کہا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1173261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173261/وزیراعلی-ہاو-س-پشاور-میں-الجہاد-کے-نعرے-لگ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com