جماعت اسلامی کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کر دی گئی
18 Nov 2024 12:14
نوٹیفکیشن کے مطابق ضیاء الدین انصاری لاہور، نصر اللہ رندھاوا اسلام آباد، محمد جاوید قصوری وسطی پنجاب، ڈاکٹر طارق سلیم شمالی پنجاب اور راو محمد ظفر کو جنوبی پنجاب کا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امراء 2 سال کیلئے مقرر کئے گئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے صوبائی امراء 3 سال کیلئے مقرر کئے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے لاہور اور اسلام آباد سمیت پنجاب کو 5 حصوں میں تقسیم کر دیا۔ جماعت اسلامی نے پنجاب میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے نئے امراء کا بھی تقرر کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضیاء الدین انصاری لاہور، نصر اللہ رندھاوا اسلام آباد، محمد جاوید قصوری وسطی پنجاب، ڈاکٹر طارق سلیم شمالی پنجاب اور راو محمد ظفر کو جنوبی پنجاب کا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امراء 2 سال کیلئے مقرر کئے گئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے صوبائی امراء 3 سال کیلئے مقرر کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1173259