بیرسٹر سلطان محمود سے وفاقی سیکرٹری وزارت امور کشمیر کی ملاقات
18 Nov 2024 10:50
اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر و وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیر کونسل مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ختم ہوئی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر و وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وفاقی سیکرٹری وزارت امور کشمیر وسیم اجمل چوہدری اور جائنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل علی اکبر خٹک نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری وزارت امور کشمیر وسیم اجمل چوہدری اور جائنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل علی اکبر خٹک نے صدر ریاست آزادجموں و کشمیر و وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر کونسل کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر و وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیر کونسل مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ختم ہوئی ہے۔ تاہم اسے بطور اپر ہاؤس تو تسلیم کیا جا سکتا ہے۔لیکن بطور حکمران نہیں کیونکہ اس سے ریاست کے عوام میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہو گا جبکہ بحیثیت وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل کے معاملات پر مجھ سے بھی مشاورت نہیں کی جاتی۔
خبر کا کوڈ: 1173244