QR CodeQR Code

شہباز شریف کی بلاول بھٹو کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

18 Nov 2024 06:57

دو روز پہلے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہو رہا ہے، وہ چھبیسویں ترمیم میں مصروف تھے اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دیدی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایات کر دیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ذمے داری دے دی۔ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطوں کا حکم دے دیا۔ دو روز پہلے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہو رہا ہے، وہ چھبیسویں ترمیم میں مصروف تھے اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قانون انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اہم اتحادی ہے، کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ تحفظات پیدا ہوسکتے ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم جلد ہی اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1173230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173230/شہباز-شریف-کی-بلاول-بھٹو-کے-تحفظات-دور-کرنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com