QR CodeQR Code

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

18 Nov 2024 04:42

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج آج اڈیالہ جیل میں کریں گے، بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہان کی اہلیہ کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج ہو گی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کریں گے، بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ بشریٰ بی بی کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا، وکلا صفائی کی استدعا پر احتساب عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم موصول نہ ہونے پر سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1173198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173198/عمران-خان-اور-بشری-بی-کیخلاف-190-ملین-پاؤنڈز-ریفرنس-کی-سماعت-آج-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com