QR CodeQR Code

ہمارے احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے

ہمارا احتجاج عمران خان کی رہائی کیلئے ہے، اس کے سوا کوئی راستہ نہیں، اسد قیصر

بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی کو ٹیک اوور کرنے کا تاثر غلط ہے

18 Nov 2024 04:22

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، 26 ویں ترمیم پر مولانا کے ساتھ ملکر کچھ اہداف حاصل کیے، حکومت کے پاس مولانا کو ساتھ ملا کر بھی نمبرز پورے نہیں تھے۔


اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا 24 نومبر کا احتجاج بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ہے، ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، 26 ویں ترمیم پر مولانا کے ساتھ ملکر کچھ اہداف حاصل کیے، حکومت کے پاس مولانا فضل الرحمان کو ساتھ ملا کر بھی نمبرز پورے نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ہماری تحریک کا حصہ ہوں گی، بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی کو ٹیک اوور کرنے کا تاثر غلط ہے، ہمارے احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے مسلح فورس نہیں، ہم پرامن طریقے سے اپنا احتجاج کریں گے، بانی پی ٹی آئی سمیت تحریک انصاف کے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سیاسی ورکر ہوں سیاسی جد و جہد پر یقین رکھتا ہوں، چاہتا ہوں پارٹیوں اور ملک کے اندر صحیح معنوں میں جمہوریت ہو۔ لاہور تمام تحریکوں کا مرکز ہوتا ہے، لاہور نکلے گا تو پورا پاکستان باہر نکلے گا۔ ملک اس وقت انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے، قانون کی حکمرانی ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے اسمبلی اس لیے توڑی تاکہ نیا مینڈیٹ لیا جائے، جب ہمیں بیرونی مداخلت کا علم ہوا تو اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا۔ بیرونی مداخلت پر ہم عوام کے پاس گئے، اسمبلی توڑنے کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا، مجھےاندازہ ہوگیا تھا کھیل ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کی زیرصدارت میٹنگ میں استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنا استعفیٰ بانی اور پارٹی کی مشاورت کے بعد دیا تھا۔ سپیکرکا رول بڑا مختلف ہوتا ہے، اپوزیشن اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر قیادت ناراض ہوتی تھی، کابینہ میٹنگ میں جنرل باجوہ کو ہٹانے کی باتیں کی جارہی تھیں لیکن ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1173193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173193/ہمارا-احتجاج-عمران-خان-کی-رہائی-کیلئے-ہے-اس-کے-سوا-کوئی-راستہ-نہیں-اسد-قیصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com