QR CodeQR Code

کسان اتحاد کا زرعی ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان

17 Nov 2024 23:13

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ دسمبر میں ملک بھر کی تمام کسان تنظیمیں احتجاج کریں گی، مگر ہمارا احتجاج کسی سیاسی پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ زرعی ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ دسمبر میں ملک بھر کی تمام کسان تنظیمیں احتجاج کریں گی، مگر ہمارا احتجاج کسی سیاسی پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت معیشت میں بہتری کا واحد ذریعہ ہے، لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں کی ترجیحات میں زراعت نہیں ہے۔ خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ رواں برس گندم کی کاشت 30 فی صد تک کم ہونے جا رہی ہے، گذشتہ سال گندم کی قیمت نہ ملنے پر زراعت کی گروتھ مائنس پر گئی۔


خبر کا کوڈ: 1173167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173167/کسان-اتحاد-کا-زرعی-ٹیکس-کے-خلاف-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com