QR CodeQR Code

گزشتہ 60 روز میں 100 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 1 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں، حزب اللہ لبنان کا اعلان

17 Nov 2024 23:49

لبنانی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اسکے مجاہدین نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران 100 سے زائد غاصب اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 1 ہزار سے زائد کو زخمی کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غاصب صیہونی فوج کی جارحیت کے کے خلاف اپنی فورسز کی کارکردگی کے بارے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے 17 ستمبر سے لے کر اب تک 456 غیرقانونی اسرائیلی بستیوں واقع سفاک صیہونی رژیم کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

لبنانی مزاحمت کے مطابق اس عرصے کے دوران لبنانی مجاہدین نے 1 ہزار 349 آپریشن انجام دیئے جن میں 100 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک اور 1 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران اس کے مجاہدین نے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے 361 فوجی مراکز، 164 اہم ٹھکانوں اور 127 سرحدی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس بیان کے مطابق حزب اللہ نے اپنے 25 مزاحمتی آپریشنز کے دوران نہ صرف غاصب اسرائیلی فوج کی پیشقدمی کو روکا بلکہ سفاک صہیونی فوج کی 101 چھاؤنیوں کو بھی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

لبنانی اسلامی مزاحمت نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس نے گذشتہ 60 دنوں کے دوران مقبوضہ فلسطینی اراضی پر قائم 58 غیرقانونی صہیونی بستیوں اور 29 اسرائیلی فوجی ڈرون طیاروں کو روکا اور غاصب اسرائیلی فوج کو ملکی سرحدوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے 28 اسپیشل آپریشن انجام دیئے۔ اپنے بیان کے آخر میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ اس عرصے کے دوران لبنانی مجاہدین نے غاصب اسرائیلی فوج کی 61 فوجی گاڑیوں، 53 کمانڈ سینٹرز اور 30 ​​توپ خانہ مراکز سمیت غاصب صیہونی رژیم کی 17 عسکری فیکٹریوں و فوجی کمپنیوں کو بھی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1173162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173162/گزشتہ-60-روز-میں-100-اسرائیلی-فوجی-ہلاک-اور-1-ہزار-سے-زائد-زخمی-ہوئے-ہیں-حزب-اللہ-لبنان-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com