QR CodeQR Code

حریدیوں کو فنڈز و پاسپورٹ سے محروم کر دیا جائیگا، یائیر لیپڈ کا اعلان

17 Nov 2024 23:19

غاصب صیہونی رژیم کے اپوزیشن لیڈر نے اسرائیلی کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی خدمات سے انکاری الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کو دیئے جانیوالے فنڈز کو روکنے سمیت انہیں پاسپورٹ بھی جاری نہ کرے!


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے اپوزیشن لیڈر یائیر لیپڈ نے الٹرا آرتھوڈوکس (حریدی) یہودیوں کو متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ فوجی خدمات فراہم کریں ورنہ انہیں آج کے بعد پاسپورٹ و فنڈز نہیں دیئے جائیں گے جبکہ غاصب صہیونی وزیر جنگ اسرائیل کاٹز کے اس اعلان کے بعد کہ وہ 7 ہزار حریدیوں کی فوج میں جبری بھرتی کا اجازت نامہ جاری کرنے والا ہے، مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر غیرقانونی طور پر آباد حریدی یہودیوں نے فوجی خدمات سے اپنی معافیت کے قانون کی منظوری کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ادھر اسرائیلی چینل کان نے بھی اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حریدی جماعتوں کو ارسال کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ، 7 ہزار حریدیوں کی فوج میں جبری بھرتی سے متعلق اسرائیل کاٹز کے حکم کو روک دے گی!

واضح رہے کہ سفاک صہیونی فوج میں افرادی قوت کی شدید کمی کے صہیونی وزیر جنگ کے بیان کے باوجود نہ صرف حریدی یہودی فوج میں شامل ہونے کو تیار نہیں بلکہ غاصب صیہونی رژیم کی ریزرو فورسز بھی مختلف حیلوں بہانوں سے جنگ سے فرار کو ترجیح دہتی ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت سازی و جنگ کے خلاف مستحکم عقیدہ رکھنے والے حریدی یہودیوں نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ مرنے کو تیار ہیں لیکن کسی صورت جنگ پر نہیں جائیں گی۔ مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں پر حریدی خاخام اعظم اسحاق یوسف نے بھی اس کشمکش کے آغاز میں ہی یہودی مدارس کے حریدی طلباء کو نصیحت کی تھی کہ وہ جبری فوجی ملازمت پر مبنی صہیونی رژیم کے حکم نامے کو پھاڑ کر پھینک دیں!


خبر کا کوڈ: 1173155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173155/حریدیوں-کو-فنڈز-پاسپورٹ-سے-محروم-کر-دیا-جائیگا-یائیر-لیپڈ-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com