QR CodeQR Code

خطے میں جاری جارحیت رکوانے کیلئے اسلامی ممالک عملی کردار ادا کریں، علامہ ساجد نقوی

17 Nov 2024 20:34

ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ پر سامراجی و صہیونی جارحیت اور ظلم و بربریت، بیروت پر دمشق پر حملے اور ایران کی بین الاقوامی سرحدوں کیساتھ خود مختاری کو چیلنج کرنے پر جو ردعمل سربراہ کانفرنس نے دیا وہ بھی لائق تحسین ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مشرق وسطیٰ خصوصاً فلسطین و لبنان کی صورتحال پر عرب اسلامک سربراہ کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں نسل کشی و تباہ کاری رکوانے کیلئے پاکستان سمیت بین الاقوامی اثرو رسوخ رکھنے والے اسلامی ممالک عملی کردار ادا کریں، سفارتی اثر و رسوخ مضبوطی سے بروئے کار لایا جائے تو سامراجی و صہیونی سفاکیت و جارجیت رکوا کر عملی طور پر مظلوم فلسطینیوں کی معاونت کی جاسکتی ہے کیونکہ اس قضیے میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مکمل طور پر ناکام ہوچکے، مسئلہ فلسطین پر ہونیوالی کانفرنس اور امت مسلمہ کے کلیدی ممالک و سربراہان کا ایک چھت تلے جمع ہونا غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر سامراجی و صہیونی جارحیت اور ظلم و بربریت، بیروت پر دمشق پر حملے اور ایران کی بین الاقوامی سرحدوں کیساتھ خود مختاری کو چیلنج کرنے پر جو ردعمل سربراہ کانفرنس نے دیا وہ بھی لائق تحسین ہے، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ سامراج و صہیونیت نواز ذہن کی جنونیت کو رکوانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے پاکستانی حکمرانوں کے نام اپنے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی اثرو رسوخ رکھنے والے اسلامی ممالک اگر بھرپور سفارتکاری اور مضبوط لابی کیساتھ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی بجائے عالمی قوتوں پر دباؤ بڑھائیں، جس سے نہ صرف غزہ لبنان میں جاری جارحیت، سفاکیت اور درندگی ختم ہوسکتی ہے بلکہ دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بھی باز رکھا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1173130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173130/خطے-میں-جاری-جارحیت-رکوانے-کیلئے-اسلامی-ممالک-عملی-کردار-ادا-کریں-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com