QR CodeQR Code

سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کرگئے، آبائی قبرستان میں سپردخاک

17 Nov 2024 17:30

نماز جنازہ میں حاجی غلام احمد بلور، غضنفر بلور، میاں افتخار حسین، سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو، پی پی پی کے ظاہر شاہ، پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر قاسم علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ مہتاب احمد عباسی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے مشہور صنعتکار اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور کو اپنے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ الیاس بلور کے نماز جنازہ میں حاجی غلام احمد بلور، غضنفر بلور، میاں افتخار حسین، سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو، پی پی پی کے ظاہر شاہ، پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر قاسم علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ مہتاب احمد عباسی اور دیگر شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے مرحوم کے بزنس کمیونٹی اور پشاور کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کے لیے دعائیں کی۔

واضح رہے کہ کئی ماہ سے زیر علاج سابق سینیٹر الیاس احمد بلور گزشتہ روز پشاور کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، 84 سالہ الیاس احمد بلور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم 2012ء میں اے این پی کی جانب سے سنیٹر بنے تھے اور سیاست کے آغاز سے ہی اے این پی سے وابستہ تھے۔ الیاس احمد بلور کے بیٹے غضنفر بلور نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کے بعد الیاس بلور نے اپنی سیاسی سرگرمیاں ختم کر دی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 1173116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173116/سابق-سینیٹر-الیاس-احمد-بلور-انتقال-کرگئے-آبائی-قبرستان-میں-سپردخاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com