QR CodeQR Code

کراچی، تاجر سے 60 لاکھ کے آئی فونز لوٹ لئے گئے

17 Nov 2024 16:55

متاثرہ تاجر مزمل نے سمن آباد تھانے کے باہر میڈیا کو بتایا کہ ہم صدر سے موبائل فون لیکر نکلے تھے، واٹر پمپ فلائی اوور پر ہمیں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے روکا، ملزمان نے اسلحہ دکھا کر ہم سے موبائل فون کا بیگ چھینا، ہمارا بٹوہ اور دیگر سامان بھی لے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں واٹر پمپ فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے صدر موبائل مارکیٹ سے آئی فونز خرید کر لیجانے والے رحیم یار خان کے تاجر سے 60 لاکھ روپے مالیت کے آئی فونز لوٹ لیے گئے۔ صدر الیکٹرونکس مارکیٹ ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے بتایا کہ رحیم یار خان سے صدر موبائل مارکیٹ آئی فون کی خریداری کیلئے آنے والے تاجر مزمل کو واٹر پمپ فلائی اوور پر لوٹا گیا۔ متاثرہ تاجر مزمل نے سمن آباد تھانے کے باہر میڈیا کو بتایا کہ ہم صدر سے موبائل فون لیکر نکلے تھے، واٹر پمپ فلائی اوور پر ہمیں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے روکا، ملزمان نے اسلحہ دکھا کر ہم سے موبائل فون کا بیگ چھینا، ہمارا بٹوہ اور دیگر سامان بھی لے گئے، واقعہ کے خلاف سمن آباد تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے۔

متاثرہ تاجر کے ساتھ صدر موبائل مارکیٹ کے تاجر ذیشان قاضی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کوئی پہلی واردات نہیں ہے، اس طرح کی وارداتیں ہونگی تو کون ہم سے خرید و فروخت کیلئے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار پہلے ہی متاثر ہے، اس طرح کی وارداتیں مزید کاروبار خراب کر رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمی درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1173106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173106/کراچی-تاجر-سے-60-لاکھ-کے-آئی-فونز-لوٹ-لئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com