برطانیہ میں عراق اور لیبیا سمیت سفارتکاروں پر بچوں کی فحش تصاویر رکھنے کا الزام
17 Nov 2024 13:56
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث ان افراد کی سزا ایک سال یا اس سے زائد قید ہو سکتی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک برطانیہ میں غیر ملکی سفارتکاروں اور ان کے رشتہ داروں پرگزشتہ سال 9 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق عراق، لیبیا، سنگاپور، گھانا، منگولیا اور پرتگال کے سفارتکاروں پر بچوں کی فحش تصاویر رکھنے اور نازیبا حرکات کا الزام ہے۔ ملزمان پر بغیر انشورنس گاڑی چلانے اور جنسی حملوں کے الزامات بھی شامل ہیں، برطانیہ میں تقریباً 26 ہزار 500 افراد کو سفارتی یا بین الاقوامی تنظیموں سے متعلق استثنیٰ حاصل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث ان افراد کی سزا ایک سال یا اس سے زائد قید ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1173080