حسن ابدال، بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز
17 Nov 2024 11:24
بھارت سے آنے والے قافلے میں 1 کینیڈا سے اور 6 امریکا سے آئے ہوئے سکھ یاتری بھی شامل ہیں جبکہ 200 سکھ یاتری برطانیہ سے بھی حسن ابدال پہنچے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ حسن ابدال میں بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے بھارت سے 2 ہزار 500 سے زائد سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب پہنچ گئے ہیں۔ بھارت سے آنے والے قافلے میں 1 کینیڈا سے اور 6 امریکا سے آئے ہوئے سکھ یاتری بھی شامل ہیں جبکہ 200 سکھ یاتری برطانیہ سے بھی حسن ابدال پہنچے ہیں۔ سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی میں بسوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اٹک، ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر عارف قریشی نے یاتریوں کا استقبال کیا۔ بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 1 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار و افسران سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی 3 روزہ تقریبات گزشتہ رات نگر کیرتن کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی تھیں۔ آخری روز جلوس "نگر کیرتن" نکالا گیا جو گوردوراہ کیارہ صاحب سے ہوتا ہوا واپس گوردوارہ جنم استھان پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
خبر کا کوڈ: 1173044