QR CodeQR Code

خالصتان ریفرنڈم سے بھارت کو واضح پیغام ملا کہ وہ سکھوں پر ظلم و ستم بند کرے

17 Nov 2024 11:17

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک علیحدہ وطن کے لیے منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں سکھوں کی بڑے پیمانے پر شرکت نے بھارت کو بے چین کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خالصتان ریفرنڈم سے بھارت کو واضح پیغام ملا ہے کہ وہ سکھوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ ختم کرے اور ان کو اپنا پیدائشی حق آزادی دے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آج نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اوٹیا اسکوائر پر سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے ریفرنڈم ہو رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی دبائو کے باوجود نیوزی لینڈ نے سکھس فار جسٹس کو آکلینڈ میں خالصتان ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی ہے اور مودی حکومت نیوزی لینڈ میں سکھوں کے ریفرنڈم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں پہلے ہی خالصتان ریفرنڈم ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک علیحدہ وطن کے لیے منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں سکھوں کی بڑے پیمانے پر شرکت نے بھارت کو بے چین کر دیا ہے۔ خالصتان ریفرنڈم کے نتائج کو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے عالمی حمایت حاصل کی جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو سکھوں کے پیدائشی حق آزادی کو تسلیم کرنا چاہیے کیونکہ خالصتان تحریک دنیا بھر میں سکھوں کو ایک آزاد وطن کے قیام کے لیے جدوجہد کی طرف راغب کر رہی ہے۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ سکھوں کو 1947ء سے بھارتی حکومتوں کے منظم ظلم و ستم کا سامنا ہے اور حکومتوں کے اسی جبر نے علیحدہ وطن کے لیے ان کی تحریک کو تقویت بخشی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خالصتان کا مطالبہ ہر سکھ کا خواب اور پیدائشی حق ہے اور وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ وہ بھارت سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے کیونکہ ایک آزاد وطن کے لیے سکھوں کی جدوجہد ان کے خون میں رچی بسی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1173041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173041/خالصتان-ریفرنڈم-سے-بھارت-کو-واضح-پیغام-ملا-کہ-وہ-سکھوں-پر-ظلم-ستم-بند-کرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com