بیرسٹر سلطان محمود کی چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ سے ملاقات
17 Nov 2024 08:55
اپنے دورہ کوٹلی کے دوران صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 21نومبر بروز جمعرات کو صبح 11بجے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دو روزہ دورہ کوٹلی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی جبکہ پروگرام کے مطابق صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مورخہ 20 نومبر بروز بدھ اپنے دو روزہ دورے پر کوٹلی پہنچیں گے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے دورہ کوٹلی کے دوران 20نومبر کو دوپہر 2بجے کیپٹن ہاؤس منڈی پیراں (کوٹلی) کے مقام پر میئر کوٹلی چوہدری محمد تاج کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خطاب سننے کے لئے کوٹلی کے عوام میں خاصہ جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ اپنے دورہ کوٹلی کے دوران صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 21نومبر بروز جمعرات کو صبح 11بجے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ جبکہ بعد ازاں 12بجے دن یونیورسٹی آف کوٹلی کے پانچویں سالانہ کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے دورہ کوٹلی کے دوران مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 1173037