QR CodeQR Code

شاہد خاقان سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، اکبر تابان

17 Nov 2024 07:22

سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے دورے کو خالصتا نجی رکھا، وہ دیوسائی اور دیگر تفریحی مقامات دیکھنے آئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سکریٹری اکبر تابان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی میرے دوست ضرور ہیں مگر ان سے ان کی سکردو آمد کے موقع پر کوئی سیاسی گپ شپ نہیں ہوئی، ہماری دوستی الگ ہے اور سیاست الگ ہے، ان کا دورہ خالصتاً نجی تھا۔ سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے دورے کو خالصتا نجی رکھا وہ دیوسائی اور دیگر تفریحی مقامات دیکھنے آئے تھے، ان کے ہمراہ مہمان بھی تھے، میڈیا کے کچھ دوستوں نے ان سے انٹرویو لینے کی خواہش کا اظہار کیا، میں نے ان سے کہا کہ میڈیا آپ سے ملنا چاہتا ہے تو انہوں نے کہا کہ حاجی صاحب میرا دورہ کوئی سیاسی نہیں نجی ہے، لہٰذا میڈیا سے گفتگو نہیں کر سکتا۔


خبر کا کوڈ: 1173026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173026/شاہد-خاقان-سے-کوئی-سیاسی-گفتگو-نہیں-ہوئی-اکبر-تابان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com