QR CodeQR Code

گلگت میں نوجوان پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل

17 Nov 2024 07:17

نوجوان کا سر کپڑے سے ڈھانپا گیا ہے، اور وہ شینا زبان میں آئندہ ایسی کسی حرکت سے باز رہنے کا وعدہ کر رہا ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ واقعہ ایک ذاتی استعمال کے کمرے میں پیش آیا، جہاں دیوار پر پولیس کی وردیاں لٹکی ہوئی صاف نظر آ رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں نوجوان پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں گلگت کے ایک تھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس نے عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار، جو وردی میں نہیں ہے، ایک کم عمر نوجوان پر بہیمانہ تشدد کر رہا ہے۔ 

 
نوجوان کا سر کپڑے سے ڈھانپا گیا ہے، اور وہ شینا زبان میں آئندہ ایسی کسی حرکت سے باز رہنے کا وعدہ کر رہا ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ واقعہ ایک ذاتی استعمال کے کمرے میں پیش آیا، جہاں دیوار پر پولیس کی وردیاں لٹکی ہوئی صاف نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ جہاں کچھ لوگوں نے پولیس کے اس عمل کو غیر انسانی اور خلافِ قانون قرار دیا، وہیں کچھ افراد نے اس کے حق میں بھی بات کی۔


خبر کا کوڈ: 1173025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173025/گلگت-میں-نوجوان-پر-پولیس-تشدد-کی-ویڈیو-وائرل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com