QR CodeQR Code

قلات میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ، 7 جوان شہید

17 Nov 2024 00:56

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 4 دہشت گرد زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشتگردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 7 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات کے علاقے شاہ مردان میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر 15 اور 16 نومبر کی درمیانی رات حملے کی کوشش کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 4 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بہادر جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ہماراعزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1172998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172998/قلات-میں-سکیورٹی-فورسز-کی-پوسٹ-پر-حملہ-7-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com