QR CodeQR Code

دھند کے باعث ملک بھر میں پروازیں جزوی طور پر متاثر

17 Nov 2024 00:35

لاہور اور کراچی کے درمیان قومی اور نجی ملکی ائیرلائن کی چند پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں، ملتان سے دبئی اور کراچی کی بین الاقوامی روٹ کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ دھند کے سبب ملکی بھر میں ہوائی اڈوں پر پروازوں کا آپریشن بالخصوص صبح کے وقت بدستور جزوی طور پر متاثر ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے کراچی سمیت ملک کے دیگر ہوائی اڈوں پر پروازوں کا شیڈول صبح کے وقت دھند کی وجہ سے متاثر ہورہا ہے۔ کراچی سے ہفتے کو صبح قومی ائیر لائن کی روانہ ہونے والی دوطرفہ پروازوں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 308، پی کے 309 اور پی کے 370 کی روانگی اور واپسی کی پروازوں میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی۔ بعد ازاں موسم سازگار ہونے پر مذکورہ پروازوں کو متعلقہ منزل کی طرف روانہ کردیا گیا۔

ادھر سیالکوٹ میں بھی دھند کی وجہ سے ائیرپورٹ بھی شدید متاثر ہوا، سیالکوٹ ائیرپورٹ پر اترنے والی تین پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پراتاری گئیں۔ لاہور اور کراچی کے درمیان قومی اور نجی ملکی ائیرلائن کی چند پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں، ملتان سے دبئی اور کراچی کی بین الاقوامی روٹ کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 1172996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172996/دھند-کے-باعث-ملک-بھر-میں-پروازیں-جزوی-طور-پر-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com