QR CodeQR Code

دہشتگردوں کے سرغنہ نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ

16 Nov 2024 23:27

نور ولی شوال کی جانب سے پاکستان میں چھپ کر داخل ہو کر ایک ویڈیو ریکارڈ کرائے گا، جس کا مقصد یہ بتانا ہوگا کہ وہ پاکستان میں ہے جب کہ ویڈیو کو ریلیز اس وقت کیا جائے گا جب وہ افغانستان واپس بھاگ چکا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں کے سرغنہ نور ولی محسود کے چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق نور ولی چھپ کر پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہا ہے، نور ولی شوال کی جانب سے پاکستان میں چھپ کر داخل ہو کر ایک ویڈیو ریکارڈ کرائے گا، جس کا مقصد یہ بتانا ہوگا کہ وہ پاکستان میں ہے جب کہ ویڈیو کو ریلیز اس وقت کیا جائے گا جب وہ افغانستان واپس بھاگ چکا ہو گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ بات بھی خارج از امکان نہیں کہ وہ افغانستان ہی میں ویڈیو ریکارڈ کروا کر پاکستان میں ہونے کا دعویٰ کر دے۔ اس سے قبل 13 نومبر 2024ء کو نور ولی کی ایک آڈیو لیک منظر عام پر آئی تھی، جس میں وہ نچلے درجے کے دہشت گردوں کو واپس نہ آنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 اور 14 نومبر کی درمیانی شب نور ولی اور حاجی گل بہادر گروپ کی آپس کی لڑائی میں خودکش حملے میں 5 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے تھے۔ نور ولی کا پاکستان میں چھپ کر داخل ہونا بھی گزشتہ پے درپے واقعات میں ناکامی کی وجہ سے دوسرے دہشت گردوں کی طرف سے آنے والے پریشر کا شاخسانہ لگتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1172984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172984/دہشتگردوں-کے-سرغنہ-نور-ولی-محسود-کا-چھپ-کر-پاکستان-میں-داخل-ہونے-منصوبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com