QR CodeQR Code

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

16 Nov 2024 23:05

ملاقات میں دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، خیبر پختونخوا کے محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف سے امریکی قونصل جنرل پشاور شانٹے مور نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، خیبر پختونخوا کے محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے قیام امن کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، پائیدار امن کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں، خطے میں دیرپا امن کیلئے امریکا کو موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ شانٹے مور نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان نہ صرف امریکا بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے، امریکا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاونت جاری رکھے گا۔ ملاقات کے دوران صوبے میں معاشی و اقتصادی ترقی اور صحت و تعلیم کی بہتری پر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1172983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172983/مشیر-اطلاعات-خیبر-پختونخوا-بیرسٹر-سیف-سے-امریکی-قونصل-جنرل-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com