QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے 4 بڑے مطالبات پورے کئے جائیں، اسد قیصر

16 Nov 2024 20:45

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ ہمارے 4 بڑے مطالبات ہیں، جن میں پہلا بانی پی ٹی آئی سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، اسکو واپس کیا جائے، تیسرا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کا نفاذ کیا جائے، چوتھا مطالبہ ہے افغانستان کے ساتھ تجارت کو بحال کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 4 بڑے مطالبات گنوا دیئے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں آئین معطل، پارلیمان اور نہ عدالت کی کوئی حیثیت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کال دی ہے تو پوری قوم نکلے گی، ملک میں اس وقت جس کے پاس طاقت ہے، اس کے پاس اختیار ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ پارلیمان پر حملہ ہوتا ہے اور ارکان اسمبلی کو گرفتار کیا جاتا ہے، ہمارے لیڈر کو جیل میں رکھا گیا ہے، کوئی ایسا کیس نہیں ہے، جس میں انہیں اندر رکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت کسان رل رہا ہے، انڈسٹری بند ہو رہی ہے اور کوئی بھی سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے 4 بڑے مطالبات ہیں، جن میں پہلا بانی پی ٹی آئی سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، اس کو واپس کیا جائے، تیسرا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کا نفاذ کیا جائے، چوتھا مطالبہ ہے افغانستان کے ساتھ تجارت کو بحال کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1172974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172974/پی-ٹی-ا-ئی-کے-4-بڑے-مطالبات-پورے-کئے-جائیں-اسد-قیصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com