QR CodeQR Code

سکردو میں آٹھ ووکیشنل سنٹر کھول رہے ہیں، صوبائی وزیر تعلیم

16 Nov 2024 21:30

سکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام شہزاد آغا نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، بڑے منصوبے لیکر آرہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے کہا ہے کہ میری اے ڈی پی کا زیادہ حصہ خواتین کی خودمختاری کیلئے مختص کر دیا گیا ہے، ہم سکردو میں آٹھ وکیشنل سینٹرز کھول رہے ہیں اور ان سینٹرز کا گورنر افتتاح کریں گے۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ خواتین ترقی کے میدان میں اس قدر آگے نکلی ہیں، آئندہ اے ڈی پی میں بھی پراجیکٹ رکھوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکردو میں ہنر بازار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، بڑے منصوبے لیکر آرہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1172971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172971/سکردو-میں-آٹھ-ووکیشنل-سنٹر-کھول-رہے-ہیں-صوبائی-وزیر-تعلیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com